انٹرنیشنلاہم خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ

Editor Arshad Mahmood Ghumman

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرسوال کیا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال ویسے سیاسی طورپردرست نہیں لیکن اگر موجودہ ایرانی حکومت ایران کوعظیم نہیں بناسکتی تو رجیم چینج کیوں نہیں ہوناچاہیے؟

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی ، اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا ، اگر انہیں موقع ملتا تو وہ یہ بم ضرور استعمال کرتے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ
فوٹو:اسکرین شاٹ

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حملے میں امریکی فوج نے بہادری اور ذہانت کا استعمال کیا۔امریکی فوج نے مکمل اور فیصلہ کُن فتح حاصل کی، ہماری ناقابلِ یقین فوج کا شکریہ، امریکی فوج نے حیرت انگیز کام کیا، یہ واقعی خاص تھا۔

واضح رہے کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی طاقتیں کئی برسوں سے ایران میں تبدیلی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس میں انہیں مختلف سیاسی، لسانی اور نسلی گروہوں کی حمایت حاصل ہے ۔

 ایران میں اسرائیلی حملوں کے بعد معاشی بحران، ممکنہ عوامی احتجاج اور بڑھتے عالمی دباؤ کے پیش نظر ایک اہم سوال سامنے آیا کہ اگر تہران میں رجیم چینج ہوتا ہے تو اقتدار کے لیے ممکنہ متبادل کون ہوسکتا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button