
لاہور(ارشدمحمودگھمن ایڈیٹرٹی این آئی)پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی منتخب حکومت نے 5335 ارب کا بجٹ دیا ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور ٹیکس فری بجٹ ہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے ایوان میں خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان نے دس مئی کو انڈیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی، افواجِ پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ستائش کے حقدار ہیں، میں آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان اور پاک افواج کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کپ فسادی اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں، پاکستان امن کے اصولوں پر چلنے والی پرامن ریاست ہے، پاکستان قوم ایران کے ساتھ کھڑے ہونے پر قابل ستائش ہے، پاکستان نے ایران کے ساتھ کھڑے ہوکر تاریخی حسین باب رقم کیا، اس کے لیے پاکستان کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ میں اس موقع پر اسپیکر صاحب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے بجٹ سیشن کو اتنے احسن طریقے سے چلایا، اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، دونوں شخصیات نے نواز شریف کے ایجنڈے کے مطابق بجٹ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ سینئیر صوبائی وزیر اور چئیرمین پی اینڈ کا کام بھی قابل تحسین ہے، دونوں افراد نے تاریخی ترقیاتی بجٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ارکان اسمبلی کے کردار کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا ہے جس میں تنخواہوں میں اور پینشن میں اضافہ شامل ہے، پنجاب کا گندم کی وجہ سے تاریخی گردشی قرضہ ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا ہے، مائنز اینڈ منرلز میں تیس ارب روپے کی پنجاب نے بچت کی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے ساتھ بچت کی، آئی ایم ایف کا سرپلس ٹارگٹ پورا کیا، یہ آسان کام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین فیسکل مینجمنٹ کی وجہ سے ہم اس میں کامیاب ہوئے، پہلے سال کی طرح ہم نے صرف منصوبوں کا اعلان نہیں کیا بلکہ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ رکھا اور اس میں ایک ہزار تیرہ ارب عوام پر خرچ ہوچکا ہے، اس سے پہلے ہائیسٹ یوٹیلائزیشن 585 ارب تھی۔
وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں انیس ہزار کلو میٹر سڑکیں بنی ہیں، اگلے چھ ماہ میں مزید بارہ ہزار کلومیٹر بنیں گی، اس منصوبے میں 300 ارب روپے خرچ ہوئے، اس میں بھی سیاسی تفریق نہیں کی گی، اپوزیشن کے حلقوں میں بھی سٹڑکیں بنی ہیں، اگر سڑکوں کے نام گنوانے شروع کر دیئے تو ایک گھنٹہ اس میں لگے گا۔ انہوں نے کہاکہ اگلے سال پانچ ہزار کلومیٹر کمٹ کر کے جا رہی ہوں لیکن کوشش کریں گے دس ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک سو پچاس ارب روپے کی رقم رکھی ہے، پاکستان میں پہلی دفعہ الیکڑک بسز کا افتتاح کردیا گیا، ستائیس بسوں سے آغاز کیا، گیارہ سو بسز ہم خرید چکے ہیں، اس سال کے آخر میں پندرہ سو بسیں پنجاب کے ہر شہر میں چل رہی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو بس کی طرح اگلے ڈیڑھ سال میں گوجرانوالہ اور فیصل اباد میں میٹرو بس سروس کا اغاز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نہیں بلکہ ساوتھ ایشا کی پہلی اےبار ٹی لاہور میں بننے جا رہی ہے، اگلے بارہ مہینے میں اس کو مکمل کریں گے۔ پنڈی سے مری گلاس ٹرین چلے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ اسکلڈ ڈویلپمنٹ میں ہم نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ دے رہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، دنیا کی بڑی بڑی آئی ٹی کمپنیاں یہاں اپنے افسز کھول رہی ہیں، امپریل کالج اپنے کیمپس کھول رہی ہیں۔ پنجاب کے بچوں کو مہنگی ٹکٹیں خرچ کر کے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ پچھلے سال پنجاب کا پہلا انوائر منٹ پروٹیکشن پلان شروع کیا گیا ، پنجاب میں پہلی دفعہ لاکھوں گاڑیاں ای پی اے سرٹفیکیٹ کے چکی ہیں، شرمپ فارمنگ پانچ ہزار ایکڑ پر شروع کر رہے ہیں، اسٹریلیا، ویتنام، سعودیہ اور دیگر ممالک کا تعاون شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال سات ٹوارزم سائیڈز پر کام شروع ہو جائے گا۔
لا اینڈ ارڈر میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، پنجاب میں پولیس کو دو سو ارب روپے کا تاریخی بجٹ دیا جا رہا ہے، پنجاب میں کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث شخص کےلیے کوئی معافی نہیں ہے، سیف سٹی محض کیمرے کا اور مانیٹرنگ کا کام نہیں رہ گیا اے آئی ایلگورتھم بن گیا ہے ۔ آئی جی صاحب بیٹھے ہیں ان کو اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پرائس اینڈ کنٹرول کمانڈنگ الگ سے محکمہ بنا دیا ہے، جو میپنگ کرتا ہے اور ڈیمانڈ اور سپلائی کا خیال رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مائنیارٹی کارڈ، ہمت کارڈ جیسے منصوبے چل رہے ہیں۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور سہیل شوکت بٹ کو شاباش دیتی ہوں، سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور سہیل شوکت بٹ نے مینارٹی اور سوشل سیکٹر میں انسانیت کی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اللہ نے پنجاب کے دھی رانی پروگرام میں برکت ڈالی، اب تک 3ہزار بے سہارا بچیوں کی شادی کرائی اس پروگرام کو بڑھا رہے ہیں۔ خواتین کو تین ہزار کمپیوٹرز دییے گیے ہیں، خواتین ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس پلیٹ پر کاروبار کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیاگیاہے ہارس اینڈ کیٹل شو کا دوبارہ آغاز کیا، دو ہفتے ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات جاری رہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری کو دل سے شاباش دیتی ہوں، عظمی بخاری نے محنت سےکام کیا ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال ،پی ایس اوز،پرسنل سیکرٹری صائمہ اور سوشل میڈیا ٹیم شاباش دیتی ہوں۔