اہم خبریںپاکستان

مقتدر حلقوں اورشہباز شریف کا ناراض سابق لیگی راہنماؤں کی واپسی کے لئے بھاگ دوڑ،نثار سے ملاقات کی اندرونی کہانی

Editor Arshad Mahmood Ghumman in

لاہور (ارشدمحمودگھمن ایڈیٹرٹی این آئی)

باوثوق ذرائع سے معلوم ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سابق ناراض لیگی راہنماؤں کی واپسی کے لئے بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے جس کامنہ بولتا ثبوت گزشتہ روز ہونے والی چوری نثار سے ملاقات ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی مسائل بھی ڈسکس ہوے اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق ملک کو بہتر سمت کی طرف لے جانے کے لیے وزیراعظم نے چوہدری نثار کی واپسی پر گفتگو بھی کی اور دیگر ناراض لیگی راہنماؤں سے بھی ملاقات کرنے کا عندیہ دیا،جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق گورنر مہتاب احمد خان سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وغیرہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں کی طرف سے بھی ہدایت ہے کہ ایسی سینئرسیاسی شخصیات کو بھی آگے لاکر ملکی حالات کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بانی تحریک انصاف کی سیاسی کمر توڑنے کے لئے داو پیچ لگانے کے لئے بھی سر گرم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button