اہم خبریںپاکستان

پنجاب اسمبلی ،وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور محکمہ قانون کے تمام سٹاف کو 3 ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان

Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی) پنجاب اسمبلی اجلاس میں  آج 38 مطالبات  منظور ہوں گے،مالی سال 2024-25 کے سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری کا سلسلہ جاری ہے۔ 

اپوزیشن کی عدم موجودگی میں اپوزیشن کی تحریک کٹوتی مسترد کردی گئی ، پنجاب اسمبلی،ایوان میں اپوزیشن کا 1 بھی رکن موجود نہیں ہے ،
میاں مجتبی الرحمان  وزیر خزانہ نے نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام سٹاف کیلئے3ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کااعلان کیا گیا، محکمہ قانون سٹاف ،وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سٹاف کیلئے بھی3ماہ کی تنخواہ اعزازیہ دینے کااعلان کردیا،
ضمنی مطالبات زر کی مد میں محکمہ پولیس کے 46ارب 5کروڑ 5 لاکھ 57ہزار کی رقم منظور کی گئی ، ضمنی مطالبات زر کی مد میں صوبائی آبکاری کے 2ارب 34کروڑ 16لاکھ 9ہزار716 روپے رقم منظور ہوئی ، ضمنی مطالبات زر کی مد میں محکمہ جنگلات کے17کروڑ23لاکھ 49ہزار روپے کی رقم منظور ہوئی ، ضمنی مطالبات زر کی مد میں اخراجات برائے قانون موٹر گاڑیاں کے 46کروڑ 14لاکھ 67ہزار روپے کی رقم منظور کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button