اہم خبریںجرم وسزا

اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نےجعل سازی کے ذریعے شہری کی اراضی کا اندراج سب انسپکٹر کے نام کرنے پر سب رجسٹرار، رجسٹری محرر اور خاتون کے حلاف مقدمہ درج کر لیا

Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)گوجرانوالہ اینٹی کرپشن نے جعل سازی کے ذریعے شہری کی اراضی کا اندراج سب انسپکٹر کے نام کرنے پر سب رجسٹرار غلام مصطفی انصاری، رجسٹری محرر چوہدری محمد جمشید سب انسپکٹر ذیشان مزمل اور خاتون کے حلاف مقدمہ درج کر لیا یہ کاروائی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن امجد شہزاد کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کے رہائشی ابرار احمد نامی شخص نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو دی گئی ایک درخواست میں الزام عائد کیا تھا کہ اس کی ڈیرہ شاہ جمال میں واقعہ ایک قیمتی اراضی ہے جس پر سب انسپکٹر زیشان مزمل نے گلنار بی بی نامی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر ساز باز کرکے ایک جعلی فرد کے زریعے رجسٹری تیار کروا لی ہے اور اسے باقاعدہ طور پر سب رجسٹرار سٹی غلام مصطفی انصاری اور رجسٹری محرر چوری محمد جمشید سے تصدیق بھی کروا لی ہے تاہم سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر نے بعد از انکوائری الزام ثابت ہونے پر سب رجسٹرار غلام مصطفی انصاری رجسٹری محرر چوہری محمد جمشید سب انسپکٹر پنجاب پولیس ذیشان مزمل اور اور گلنار نامی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button