
اسلام آباد(ارشدمحمودگھمن ایڈیٹرٹی این آئی)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے قومی خزانے کو ایک ارب سے زائد نقصان پہنچانے کے الزام میں تین سابق اعلیٰ افسران کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کے نے قومی خرانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 3 سابق افسر کو گافتار کر لیا، گرفتار تینوں افسران کا تعلق ریلوے کاپ سے ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار افسران میںسابق سی ای او ریلوے کنسٹرکشن کمپنی سید نجم سعید، سابق کنٹرولر فنانس محمد زبیر حسین اور سابق ڈائریکٹر کمرشل مہر النسا شامل ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے 14 جعلی بینک گارنٹیز جمع کرائیں، جعلی بینک گارنٹیز کے ذریعے 1.16ارب روپے کی رقم ظاہر کی گئی، ریلوے پراجیکٹس کی ٹینڈرنگ کے لیے جعلی گارنٹیز استعمال کی گئیں۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 16 کروڑ 49 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا، ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔