اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

بانی پی ٹی آئی نے 10 محرم کے بعد تحریک کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے: علیمہ خان

Editor Arshad Mahmood Ghumman

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں، عوام اپنی آزادی کے لیے نکلیں،  غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے، اس حوالے سے عمران خان نے بتایا کہ وہ 22گھنٹے سیل میں ہوتے ہیں صرف 2 گھنٹےکے لیے انہیں باہر نکالتے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں، انہیں بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے ،کتابیں نہیں دیتے، نواز شریف اور ان کی بیٹی تو ریسٹ ہاؤس میں رہتے تھے جہاں ساری سہولیات دستیاب تھیں،  نواز شریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے ، سو سو بندہ ملنے جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں، 10محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے اور تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button