انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا: ایرانی صدر نے تفصیلات بیان کردیں

Editor Arshad Mahmood Ghumman

سابق امریکی ٹی وی شو میزبان اور سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے انٹرویو کے دوران ایرانی صدر سے سوال کیا کہ کیا انہیں لگتا ہے اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کوشش کی؟

اس سوال کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ جی ہاں اسرائیل نے اس حوالے سے کوشش کی لیکن ناکام رہا اور میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا فیصلہ صرف خدا کے ہاتھ میں ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اور قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں اور ہماری حکومت کا ہر فرد ملک کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی صدر کے اس جواب کے بعد ٹکر کارلسن نے سوال کیا کہ انہیں اس بات کا کیسے علم ہوا کہ اسرائیل انہیں نشانہ بنانے والا ہے؟ اس سوال کے جواب میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے دوران وہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور اسرائیل کو اپنے جاسوسوں کے ذریعے اس مقام کا علم ہوگیا اور انہوں نے وہاں بمباری کی کوشش کی تاہم اسرائیل اس میں ناکام رہا۔

ایرانی صدر سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ کیا ایران نے کبھی ڈونلڈ ٹرمپ  پرحملے کے کسی منصوبے کی حمایت کی ہے؟ جس کے جواب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے ٹرمپ پر کسی حملے کی حمایت نہیں کی اور یہ سب اسرائیل کا پھیلایا ہوا پروپیگنڈا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button