اہم خبریںپاکستان

” اپنی چھت اپنا گھر” منصوبہ ،سال 26-2025کیلئےحکومت پنجاب نے 42.013 ارب کی گرانٹ جاری کر دی

Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)وزیر اعلیٰ مریم نوازکا ” اپنی چھت اپنا گھر” منصوبہ ،سال 26-2025کیلئےحکومت پنجاب نے 42.013 ارب کی گرانٹ جاری کر دی۔
اس حوالے سے پی اینڈ ڈی بورڈ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز کے اجرا کیلئے خط لکھ دیا،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے اب تک 51ہزار سے زائد خاندان مستفید ہو چکے ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ  نورالامین مینگل کے مطابق منصوبے پر ابتک 60 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت آ چکی ، 6160گھروں کی تعمیر مکمل  جبکہ 45163 گھروں کی تعمیر جاری ہے۔
نورالامین مینگل نے بتایا کہ درخواست جمع کروانے کا طریقہ انتہائی آسان اور آن لائن رکھا گیا ،شہروگاؤں کی تفریق کے بغیر قرض کی فراہمی جاری ہے۔صوبہ بھر سے کوئی بھی شخص اہلیت کی بنیاد پر درخواست جمع کروا سکتا ہے۔
نے بتایا نے بتایا کہ رہنمائی یا شکایات کیلئے ہیلپ لائن 080009100 پر کال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button