اہم خبریں

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

Editor arshad mahmood ghumman

لاہور (ٹی این اٗئی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

چند منٹوں کی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیافیروز پور روڈ پر اچھرہ سے کاہنہ جانے والی سائیڈ پر پانی جمع ہونے گیا،نکاسی آب کا ناقص نظام عوام کے لیے دردِ سر بن گیا۔سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔شہرکےمختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے متعلق واسا نےرپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق شہرمیں اوسطاً21.7ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔
 

جیل روڈ6.78،ہیڈآفس واساگلبرگ میں9ملی میٹربارش،لکشمی چوک21،اپرمال10،مغلپورہ میں16ملی میٹر جبکہ تاجپورہ55،نشترٹاؤن میں21ملی میٹربارش ریکارڈکی۔
اسی طرح پانی والاتاب35،فرخ آبادمیں31ملی میٹر،گلشن راوی5،اقبال ٹاؤن میں6ملی میٹربارش ریکارڈ   کی گئی۔
 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button