شوبز
اداکارہ مائرہ خان اور عمائمہ ملک کی فلم '' مولا جٹ پارٹ ٹو '' آئندہ برس ریلیز کی جائیگی
لاہور(ٹی این آئی) اداکارہ مائرہ خان اور عمائمہ ملک کی فلم ” مولا جٹ پارٹ ٹو ” آئندہ برس ریلیز کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ہدایتکار بلال لاشاری کی فلم ” مولا جٹ پارٹ ٹو ” ایک عرصے سے مکمل ہو چکی ہے ،
پہلے عدالتی جنگ اور بعد ازاں کورونا وائرس کی وجہ سے اس کی نمائش میں تاخیر ہو تی رہی لیکن اب اس فلم کو آئندہ برس ریلیز کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فلم میں مائرہ خان ، حمزہ علی عباسی،فواد خان، عمائمہ ملک سمیت دیگر نے کردار نبھائے ہیں۔