اہم خبریںجرم وسزا

نیب کا 6 ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں اور اقدامات کے ذریعے 547 ارب 31 کروڑ روپے کی مجموعی ریکوری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی پہلی ششماہی (6 ماہ) کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور(ٹی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال کی پہلی ششماہی (6 ماہ) کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق نیب نے 6 ماہ کے دوران مختلف کارروائیوں اور اقدامات کے ذریعے 547 ارب 31 کروڑ روپے کی مجموعی ریکوری کی ہے۔نیب ترجمان کے مطابق 532 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں وفاقی و صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے حوالے کی گئیں جبکہ دھوکہ دہی کے مقدمات میں 12 ہزار  611 متاثرین کو لوٹی ہوئی رقوم واپس دلوائیں۔

ترجمان کے مطابق نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 25 ارب روپے مالیت کی زمین بھی واگزار کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button