اہم خبریں

پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج چند مقامات پر بارش کا امکان

پاکستان میں مون سون کا سیزن جاری ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس رہے ہیں۔

اسلام آباد(ٹی این آئی) اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آج چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔پاکستان میں مون سون کا سیزن جاری ہے جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس رہے ہیں۔آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ صبح اور  رات کے وقت چند مقامات پر بوندا باندی اور بارش بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  ہوا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے اور شہر میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button