
فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی غزہ میں شہادت کے حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کی پوسٹ پر طنزیہ سوال
عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید نے کریئر میں 100 سے زیادہ گول اسکور کیے تھے۔ وہ فلسطینیوں میں بہت مقبول تھے
مصر کے قومی فٹبالر اور انگلش کلب لیورپول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی غزہ میں شہادت کے حوالے سے یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کی پوسٹ پر طنزیہ سوال کیا ہے۔دو روز قبل پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فلسطین کےمعروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید نے کریئر میں 100 سے زیادہ گول اسکور کیے تھے۔ وہ فلسطینیوں میں بہت مقبول تھے اور انہیں فلسطین کا پیلے بھی کہا جاتا تھا۔یوئیفا نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر سلیمان العبید کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ’فلسطینی پیلے’ سلیمان العبید کو الوداع، ایک ایسا باصلاحیت کھلاڑی جس نے سخت ترین حالات میں بھی بے شمار بچوں کو امید دلائی۔