
اہم خبریں
سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی، جس کے باعث قومی خزانے کوکھربوں روپے کا نقصان
تاہم وفاقی حکومت کو بجلی وصولیوں کےنقصانات 183 ارب روپے کم کرنے میں بڑی کامیابی
اسلام آ باد(ٹی این آئی) سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی اور چوری کی مد میں کیےگئے نقصانات میں بڑی کمی نہ لائی جاسکی جس کے باعث قومی خزانے کوکھربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران ڈسکوز کے نااہلی اور چوری کی مد میں نقصانات صرف 11 ارب روپےکم ہونے کے بعد 265 ارب روپے رہے تاہم وفاقی حکومت کو بجلی وصولیوں کےنقصانات 183 ارب روپے کم کرنے میں بڑی کامیابی ملی ہے ۔مالی سال 2023۔24 کے دوران بجلی چوری اور ڈسکوز کی نااہلی کے نقصانات 276 ارب روپے تھے جو گزشتہ مالی سال 2024۔25 میں 11 ارب روپے کی کمی سے 265 ارب روپے پر آگئے۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ مالی سال ڈسکوزکی انڈر ریکوریز میں 183ارب روپےکی کمی ہوئی جس کے بعدگزشتہ مالی سال کے دوران ڈسکوز کی انڈر ریکوریز 132 ارب روپے رہی اور مالی سال2023۔24 میں یہ نقصانات 315ارب روپے تھے۔