اہم خبریںشوبز

جب میرے گھر والوں کو فیصل  کے شوبز سے منسلک ہونے کا علم  ہوا  تو گھر میں بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا،اہلیہ ثنا قریشی کا شوہر کے متعلق انکشاف

ثنا سے میری  پہلی ملاقات ایک شادی کے ایونٹ پر ہوئی، ان  سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا،فیصل قریشی

لاہور(ٹی این آئی)سینئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا قریشی نے کہا ہےکہ شادی سے پہلے فیصل کے شوبز میں ہونے سے گھر میں بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔حال ہی میں اداکار فیصل قریشی  اہلیہ ثنا کے ہمراہ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس دوران  میزبان تابش ہاشمی نے فیصل قریشی سے ان کی اور ثنا فیصل کی شادی سے متعلق سوال کیا۔فیصل قریشی نے بتایا کہ’ ثنا سے میری  پہلی ملاقات ایک شادی کے ایونٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد میں نے ان  سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ میرے والد سے بات کرلیں‘ ۔

اداکار نے بتایا کہ ’جب میری اپنے سسر سے پہلی بار ملاقات ہوئی وہ مجھے جانتے تک نہیں تھے اور نہ ہی میرے کسی بھی ڈرامے سے واقف تھے، سسر  نے پہلی ملاقات میں ہی ایک انٹرویو کیا جس دوران میں نےانہیں یہ کہتے ہوئے قائل کیا کہ  میں اپنی زندگی کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتا ہوں، بس وقتی تعلق نہیں چاہتا اور یوں  ایک ہفتے کے دوران ہماری شادی ہوگئی‘۔دوران انٹرویو فیصل قریشی کی اہلیہ نے بتایا کہ  ’جب میرے گھر والوں کو فیصل  کے شوبز سے منسلک ہونے کا علم  ہوا  تو گھر میں بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا‘۔

جس پر فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’اس وقت لوگ  میڈیا سے منسلک افراد کو گھر بھی کرائے پر نہیں دیتے تھے تو رشتہ کیسے آسانی سے دے دیتے ، میرے ساتھ ماضی میں کئی مرتبہ ایسا بھی  ہوچکا ہے کہ لوگوں نے مجھے شوبز اور اکیلے ہونے کی وجہ سے گھر بھی کرائے پر دینے سے انکار کردیا تھا‘۔فیصل قریشی کے اعتراف پر میزبان تابش نے بھی اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ’  لاہور میں ایک مرتبہ  میری اہلیہ گھر کرائے پر لینے کیلئے مالک مکان سے ملنے گئی تو انہوں نے سوال کیا کہ آپ کے شوہر کیا کرتے  ہیں؟ جس پر اہلیہ نے بتایا کہ  شوبز سے منسلک تابش ہاشمی ہی میرے شوہر ہیں تو انہوں نے   میرا نام سن کر ہمیں  گھر ہی  کرائے پر دینے سے انکار کردیا‘  ۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی نے 2010 میں ثنا سے شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی بھی ہیں، فیصل قریشی کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی، پہلی اہلیہ سے فیصل قریشی کی بیٹی ہانش قریشی ہیں جو شوبز میں قدم رکھ چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button