انٹرنیشنلاہم خبریں

پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم ہونا چاہیے، یہ نظام ختم کرنے کیلئے صدارتی حکمنامہ جاری کروں گا۔امریکی صدر

بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سامنے آنے کے سبب دیگر ممالک پوسٹل بیلٹ نظام ترک کرچکے ہیں اور شاید امریکا ہی وہ واحد ملک ہے جہاں یہ نظام اب بھی قائم ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(ٹی این آئی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن سے پہلے اہم بیان دیتے ہوئے ملک میں پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم کرنے کا عندیہ د ے دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے  میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کا نظام ختم ہونا چاہیے، یہ نظام ختم کرنے کیلئے صدارتی حکمنامہ جاری کروں گا۔صدرٹرمپ نے یہ بیان امریکا میں مڈ ٹرم الیکشن سے تقریباً ایک سال پہلے دیا ہے۔ امریکا میں وسط مدتی انتخابات اگلے سال 3 نومبر کو ہونا ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ میل ان بیلٹ یعنی پوسٹل بیلٹ نظام کو ختم کرنے کے لیے وہ صدارتی حکم نامہ جاری کریں گے اور بتایا کہ امریکا کے بہترین وکلا اس وقت اُسی ایگزیٹو آڈر کی تیاری میں مصروف ہیں۔

صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سامنے آنے کے سبب دیگر ممالک پوسٹل بیلٹ نظام ترک کرچکے ہیں اور شاید امریکا ہی وہ واحد ملک بچا ہے جہاں یہ نظام اب بھی قائم ہے۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پوسٹل بیلٹ وہ واحد طریقہ ہے جس سے امریکا میں ڈیموکریٹس برسر اقتدار آسکتے ہیں۔ٹرمپ بارہا دعویٰ کرچکے ہیں کہ سن2020 کے صدارتی انتخابات میں انہیں شکست اسی لیے ہوئی تھی کہ ڈیموکریٹس نے پوسٹل بیلٹس کا غلط استعمال کیا تھا اوراس کے نتیجے میں جو بائیڈن صدر بننے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button