اہم خبریں

کراچی :موسلادھار بارش کے باعث شاہراہیں زیرآب، ایندھن کی سپلائی بندہونے سے کےالیکٹرک کی گاڑیوں کی آمدورفت اورانٹرنیٹ، موبائل فون سروس بھی متاثر

مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی، شہری گرمی اور حبس سے بلبلا اٹھے

کراچی (ٹی این آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی، شہری گرمی اور حبس سے بلبلا اٹھے۔بارش کے بعد پیدا ہونے والی حبس کی صورتحال سے شہری پریشان ہیں، بجلی کی فراہمی منقطع ہوئےکئی گھنٹے گزرچکے ہیں۔ کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد شہر کے 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 2100 میں سے1550 سےزائد فیڈرز سےبجلی کی فراہمی جاری ہے۔

                 

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث شہر میں شاہراہیں زیرآب ہیں،کراچی میں ایندھن کی سپلائی بندہونے سے بھی کےالیکٹرک کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش رکے ہوئے کئی گھنٹے ہوگئے، عملہ فالٹ دور کرنے نہیں پہنچا۔دوسری جانب شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button