انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستان

افغان سرزمین کسی صورت پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی،افغان وزیر خارجہ کی پاکستان کو یقین دہانی

ملاقات میں کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے خلاف قابل تصدیق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اسلام آباد(ٹی این آئی) پاکستان نے افغانستان سے افغان سرزمین سے حملوں پر مؤثر کارروائی کا مطالبہ کردیا۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کابل میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی اور یہ ملاقات پاکستان، چین، افغانستان وزرائے خارجہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف تعاون میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور افغان سرزمین سے حملوں پر مؤثر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ملاقات میں کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے خلاف قابل تصدیق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ترجمان نے بتایاکہ افغان وزیر خارجہ نے یقین دلایا افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی و معاشی تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سفارتیسطح پر تعلقات سفیر کی سطح تک بڑھانے کا خیرمقدم بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور کابل کے حالیہ روابط کے فیصلوں پر عمل درآمد سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان سے تجارتی و ٹرانزٹ تعاون بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان متعدد بار افغانستان سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button