
آج کا فیصلہ ایک اشارہ ہے، عوام کو پتا چل گیا ہے کہ نو مئی کا کیس ایک جھوٹا بیانیہ تھا، ہم سمجھتے ہیں ہمیں انصاف ملے گا۔سلمان اکرم راجہ
آج بڑی دیر کے بعد ہمیں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ملا ہے، جب بھی موقع ملا ہم چھبیسویں ترمیم کو ختم کردیں گے، لطیف کھوسہ
اسلام آباد میں واقع خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ ہم ڈٹے رہیں، ہماری عدالتیں آزاد ہوں گی آج کا دن ایک اہم سنگ میل ہے لیکن ہم کوشش کرتے رہیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کا فیصلہ ایک اشارہ ہے، کوئی بھی فیصلہ ہمارے خلاف آتا ہے ہم اس کے خلاف اپیلیں دائر کریں گے، عوام کو پتا چل گیا ہے کہ نو مئی کا کیس ایک جھوٹا بیانیہ تھا، ہم سمجھتے ہیں ہمیں انصاف ملے گا۔
انہوں ںے کہا کہ سرگودھا میں جج ان گواہان کی شہادت مسترد کرچکے ہیں، معافی سن کو مانگنی ہے جنہوں نے الیکشن چوری کیا، معافی ہم مانگیں گے اللہ کی ذات سے، یہ اپنے جھوٹ کا خود شکار ہورہے ہیںسلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمارے عمر ایوب، شبلی فراز اور احمد بھچڑ واپس آئیں گے، ہمارے رفقاء کی جنگ جاری رہےگی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ اگر ضرورت پڑ جاتی ہے تو تب محمود اچکزئی اور دیگر کو نامزد کر دیں، فی الحال ہمارا فوکس ہمارے رہنماؤں کو عدالت سے ریلیف دلوانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کو ایوانوں میں بیٹھے لوگ سمجھ جائیں تو اچھا ہے ورنہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، عوام کو معلوم ہوگیا کہ نو مئی کا بیانیہ دو پولیس والوں کی گواہی پر کھڑا ہے۔
آج بڑی دیر کے بعد ہمیں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ملا ہے، آج بڑی دیر کے بعد ہمیں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ملا ہے، جب بھی موقع ملا ہم چھبیسویں ترمیم کو ختم کردیں گے،لطیف کھوسہ
لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج بڑی دیر کے بعد ہمیں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ملا ہے، جب بھی موقع ملا ہم چھبیسویں ترمیم کو ختم کردیں گے، بانی پی ٹی آئی دو سال سے جیل میں ہیں وہ جلد باہر آئیں گے، آج سپریم کورٹ کے جج نے بھی اعجاز چوہدری کے کیس کا تقابل کیا ہے، آئین کا آرٹیکل 25 بڑا واضح ہے جو برابری کا حق دیتا ہے، سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی کو برقرار رکھا ہے۔انہوں ںے کہا کہ ایک ڈیوٹی سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل نے گواہی دی، نومئی کی بنیاد پر صرف ایک کیس چل سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری دیگر کیسز میں غیرقانونی ہوئی ہے، ایک شہادت کے تحت دو کیسز نہیں چل سکتے، انشاء اللہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید کوئی کیس نہیں چل سکے گا۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی دین تھی کہ 190 ملین پاؤنڈ سرکاری خزانے میں جمع کرائے، القادر یونیورسٹی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو کوئی مفاد نہیں ملا، قوم کو پُرعزم رہنا چاہیے، ہم جیلوں میں قید لوگوں کو واگزار کرائیں گے، پرویز مشرف کو بھی ہم نے اقتدار سے نکلوایا۔انہوں ںے کہا کہ کراچی میں شہریوں کے ساتھ جو ہوا اس پر ہم غمگین ہے، کے پی کے میں سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کریں گے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ بار بار ایک ہی گواہان پر مقدمہ نہیں ہوسکتا، ہمیں امید ہے ہم نیچے عدالتوں میں اس کیس کو پیش کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ دیا، آج کا فیصلہ ان قوتوں کیلئے پیغام ہے جنہوں نومئی کا جھوٹا بیانیہ بنایا، آج پاکستان تحریک انصاف کی جیت کا دن ہے، ہم آئندہ بھی آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں ںے کہا کہ یہ فیصلہ اس بات کا اعلان ہے کہ جھوٹے بیانیے دفن ہوں، پارٹی یکسو ہے ہم اپنے لیڈرز کے ساتھ کھڑے ہیں، ایوانوں میں متبادل لیڈرز آف اپوزیشن کی تقرری جیسے بانی پی ٹی آئی کہیں گے ویسے کریں گے، اس وقت کوئی بات حتمی نہیں ہے، ہم ایوانوں میں اپوزیشن لیڈرز کے ساتھ کھڑے ہیں وہی رہیں گے۔