شوبز

بالی ووڈ کے اسٹار سنجے دت کی بیٹی اقراء دت کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سیٹ لی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی مدر انڈیا نرگس کی پوتی اقراء دت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے

دہلی(ٹی این آئی) بالی ووڈ کے اسٹار سنجے دت کی بیٹی اقراء دت کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ سیٹ لی۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی مدر انڈیا نرگس کی پوتی اقراء دت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سنجے کی بیٹی ہوبہو اپنی دادی کی شکل ہے. ایک صارف نے لکھا ’یہ تو نرگس کی ہم شکل ہے‘۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’نرگس واپس آگئی ہے‘۔سنجے دت کے ایک مداح نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقراء دت کی آنکھیں بلکل والد سنجے دت پر ہیں اور چہرہ دادی نرگس پر گیا

سنجے دت کی بیٹی کی اپنی دادی نرگس سے مشابہت پر صارفین کے دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ’شاہ رُخ کی بیٹی اور سنجے دت کی بیٹی کو ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں یہ کاربن کاپی ہیں‘۔اقراء دت 2010 میں پیدا ہوئیں وہ ان دنوں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم ان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے متعلق ابھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔ دوسری جانب سنجے دت جلد ہی فلم باغی 4 اور ویلکم ٹو دی جنگل میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ وہ کئی تامل فلموں میں بھی نظر اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button