لاہور(ٹی این آئی )
اینٹی کرپشن پنجاب ہیڈکواٹرز میں بڑوں کی بڑی بیٹھک ڈائریکٹرر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی زیرصدارت ڈائریکٹرز کانفرنس منعقد ہوئی۔جس میں اینٹی کرپشن پنجاب میں زیر تفتیش میگا سکینڈلز پر پیش رفت سمیت چودہ نکاتی ایجنڈا زیر بحث کے بعدشوگر کمیشن رپورٹ پر پیش رفت اور اب تک کی ریکوری ڈائریکٹرز کانفرنس کے ایجنڈا میں بھی سر فہرست رہا
فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ سے آٹا سکینڈل پر جاری تحقیقات پر ریجنل ڈائریکٹرز نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو تفصیلی بریفنگ بھی دی اس حوالے سے ڈی جی نے کہا شوگر سکینڈل میں ریکوریوں کا سلسلہ خوش آئند ہے ۔ڈی جی گوہر نفیس نے کہا کہ شوگر ملز مالکان کے خلاف گنے کے کاشتکار اب تک تین ہزار سے زائد شکایت اینٹی کرپشن کو جمع کرا چکے ہیں۔
اگلا کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے کسانوں کو اربوں کے بقایاجات مل مالکان سے واپس دلائیں گے۔
تمام ریجنل ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن کی جانب سے واگزار کرائی گئی سرکاری زمینوں پر دوبارہ قبضہ کی تفصیلی رپورٹ ایک ہفتہ میں جمع کرائیں انہوں نے کہا
تمام ریجنل ڈائریکٹرز قبضہ و لینڈ مافیا کی پشت پناہی اور سرپرستی کرنے والے بااثر افراد کی لسٹ بنا کر ایک ہفتہ میں جمع کرائیں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو چیلنج کرنے والے تمام عناصر کے خلاف بلا امتیاز کروائی جاری رکھیں گے۔تمام ریجنل ڈائریکٹرز اینٹی کرپشن میں خود احتسابی کے عمل کو یقینی بناہیں۔
سرکاری اداروں کو کرپشن سے پاک کر کے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔