
لاہور(ٹی این آئی) پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کو بھی 9 مئی کیس میں حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو 9 مئی کے کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔خاندانی ذرائع کا بتانا ہےکہ شیر شاہ کو جب حراست میں لیا گیا تو وہ والد کے ساتھ عدالت سے واپس آرہے تھے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حراست میں لینے والے وہی تھےجنہوں نےکل علیمہ خان کے بڑے بیٹے شاہ ریزکوپکڑا تھا جب کہ اس موقع پر پولیس بھی وہاں موجود تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بڑے بیٹے شاہ ریز خان کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ان کو 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔