اہم خبریںجرم وسزا

پاکستان کے اداروں نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ

کراچی (ٹی این آئی)پاکستان کے تفتیشی اداروں نے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اور ڈی آئی جی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18 مئی 2025 کو  بدین کے ماتلی میں ایک شہری کا قتل ہوا، مرحوم علاقے فلاحی کاموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ تاہم اے آئی جی آزاد خان نے کہا  کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 ملزمان کو دیکھا گیا، عینی گواہوں نے بھی ملزمان کی تصدیق کی، انہوں نے کہا کہ قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ قتل کی منصوبہ بندی سنجے نامی بھارتی ایجنٹ نے کی اور حملے کا ماسٹر مائنڈ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی ایک خلیجی ریاست میں رہائش پزیر ہے جس نے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان کو ہائر کیاایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے کہاکہ را نے اس واردات کے لیے خطیر رقم خرچ کی اور سنجے نے اس قتل کو بیرون ملک سے ہینڈل کیا،بعد ازاں اس قتل پر بھارتی میڈیا نے جشن بھی منایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button