انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

ماضی میں اس محکمے کا نام ’محکمہ جنگ‘ ہوا کرتا ہے، یہ سننے میں بھی اچھا لگتا تھا اس دوران ہم نے جنگ عظیم اول جیتی، جنگ عظیم دوم جیتی اور بہت سی جنگیں جیتیں۔

واشنگٹن (ٹی این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’محکمہ دفاع‘ سننے میں اچھا نہیں لگتا، ہم کس چیز کا دفاع کررہے ہیں اور دفاع ہی کیوں کررہے ہیں؟ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں اس محکمے کا نام ’محکمہ جنگ‘ ہوا کرتا ہے، یہ سننے میں بھی اچھا لگتا تھا اس دوران ہم نے جنگ عظیم اول جیتی، جنگ عظیم دوم جیتی اور بہت سی جنگیں جیتیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ لیکن اب ہم دفاع کرنے والے بن گئے ہیں، ٹرمپ نے  اپنے ساتھ کھڑے عہدیداروں سے کہاکہ اگر آپ چاہیں کہ اس محکمے کا نام تبدیل کرکے محکمہ جنگ کردیا جائے اور اس پر ووٹنگ کرنا چاہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ٹرمپ نے اپنے ساتھ کھڑے امریکی سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو کہا کہ اگر آپ نام تبدیل کرنا چاہیں تو مجھے بتا دیجیے گا جس پر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایسا کرنا معقول ہوگا۔

ٹرمپ نے کہاکہ میں صرف دفاع کرنا نہیں چاہتا، ہاں دفاع بھی ہونا چاہیے لیکن صرف دفاع نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button