اہم خبریںجرم وسزا

معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

اس سے قبل وہ 2020 میں بھی گرفتار ہوئے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب انہیں سوشل میڈیا پر عروج حاصل ہورہا تھا۔

راولپنڈی (ٹی این آئی) معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ان کے تھری ایم پی او کے آرڈرز ڈپٹی کمشنر جہلم نے جاری کیے۔ اس سے قبل وہ 2020 میں بھی گرفتار ہوئے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب انہیں سوشل میڈیا پر عروج حاصل ہورہا تھا۔

بی بی سی کے مطابق 4 مئی 2020 کو انجینئر محمد علی مرزا کو ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہیں 6 مئی کو ہی ضمانت مل گئی تھی۔ اگرچہ عدالت نے ان کا 14 روزہ ریمانڈ دیا تھا لیکن انہوں نے عدالت سے رجوع کرکے ضمانت حاصل کرلی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button