
اسلام آباد (ٹی این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد کے امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق سیاست میں نہ دشمنی ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے اور نہ ہی دوستی دائمی رہتی ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 1977 میں ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت ختم کرنے والے پاکستان قومی اتحاد کی جماعتیں 1983 میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ایم آر ڈی کے پلیٹ فارم پر جمہوریت کی بحالی اور مارشل لاء کے خاتمے کے لیے سرگرم رہیں۔
