اہم خبریںپاکستان

وسائل کم ہیں لیکن اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی،امت مسلمہ کوپاکستان کو فالو کرناچاہیے۔خواجہ آصف

مسلم امہ کو جاگنا پڑے گا، پوری مسلم امہ کے سامنے صرف ایک مثال ہے اور وہ پاکستان ہے۔وفاقی وزیر دفاع

سیالکوٹ (ٹی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو جاگنا پڑے گا، پوری مسلم امہ کے سامنے صرف ایک مثال ہے اور وہ پاکستان ہے، امت مسلمہ کوپاکستان کو فالو کرناچاہیے۔سیالکوٹ میڈیا  سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ غزہ اور دیگرممالک پر اسرائیلی حملے بڑی طاقتوں کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں، غزہ پر مظالم کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں نے اربوں ڈالر کا اسلحہ اس قتل عام کیلئے اسرائیل کو مہیا کیا، اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جارہا ہے، اب ذمہ داری مسلم امہ پرآگئی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سب کو معلوم ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کون کررہا ہے، یہ ایک حقیقت ہےکہ اس کے پیچھے برطانوی اور امریکی حکومتیں ہیں، اقوام متحدہ میں جو ووٹ پڑا ہے سب کو معلوم ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم امہ کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، مسلم امہ کو جاگنا پڑے گا، پوری مسلم امہ کے سامنے صرف ایک مثال ہے اور وہ پاکستان ہے، پاکستان کے پاس وسائل کم ہیں لیکن اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، امت مسلمہ کوپاکستان کو فالو کرناچاہیے، پاکستان کومثال بناکرمتحد ہونا چاہیے، ایشیا کے اندر نیا پاور سینٹر تشکیل پارہا ہے وہ مستقبل ہے۔

سیلاب کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ یہ بات درست ہےکہ قوم مزید سیلابی نقصانات کی متحمل نہیں ہوسکتی، دریاؤں اور نالوں سے تجاوزات ختم ہونی چاہئیں، ہم مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں، ڈیم تو بنیں گے جب بننے ہیں، میں اس کے خلاف نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانے سے قبل جو اقدامات کر سکتے ہیں وہ کریں، دریاؤں کے ارد گرد جو تعمیرات ہوئی ہیں وہ چھپ کرتونہیں بنیں، سب کے سامنے بنی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button