پاکستانشوبز

لوگ مجھے کرینہ کپور سے ملاتے ہیں،پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارا عمیرکا انکشاف

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے 6 انسان ہوتے ہیں، تو شاید کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل میں ہوں گی۔

لاہور(ٹی این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارا عمیر کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں کرینہ کپور سے ملاتے ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات سمیت اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں آپ کی شکل کرینہ کپور سے ملتی ہے؟اس کے جواب میں سارا عمیر نے کہا کہ جب میں شوبز انڈسٹری میں نئی آئی تھی تو لوگ تب سے ہی میری شکل کو کرینہ کپور سے ملاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے 6 انسان ہوتے ہیں، تو شاید کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل میں ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button