انٹرنیشنلاہم خبریں

تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز "ارتش" واقع ہے

اسلام آباد(ٹی این آئی)ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری کی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز "ارتش” واقع ہے جبکہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 8 بجے دونوں علاقوں میں بھرپور بمباری کی گئی تاہم پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو تہران میں بیس کے قریب سفارتی عملے کے ساتھ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایک سینئر سفارتکار نے نجی نیوز چیل سے گفتگو میں بتایا کہ بمباری کی شدید آوازیں سنائی دیں اور عملہ  دھماکوں کی آوازوں سے پریشان ضرور ہوا تاہم تمام اہلکار محفوظ ہیں اور عملہ خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button