اہم خبریںپاکستان

مسلح افواج ریلیف،ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں مدد کیلئے تیار ہیں، فیلڈمارشل

اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور بروقت ردعمل یقینی بنایا جائے۔

راولپنڈی (ٹی این آئی)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور واضح کیا کہ مون سون سیزن کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج ہر لمحہ سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور بروقت ردعمل یقینی بنایا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاری مون سون سیزن کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں اور  انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے این ای او سی کی آپریشنل صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی رسپانس میکانزم  کے بارے میں آگاہ کیا ۔۔ بتایا کہ ملک بھر میں مون سون کی صورتحال اور  خطرات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ فیلڈ مارشل  نے قومی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کی استعداد بہتر بنانے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا۔  ہدایت کی کہ ہر سطح پر مکمل تیاری، اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور بروقت ردعمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں اور اہم قومی انفرااسٹرکچر کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج امداد، ریسکیو اور بحالی کی کارروائیوں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی معاونت کے لیے ہر وقت  تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button