اہم خبریںپاکستان

آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار۔صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور   آزادکشمیر میں حکومت بنانےکی منظوری دے دی

صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

اسلام آباد(ٹی این آئی) صدر آصف زرداری نے  آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے، پیپلز پارٹی نے  آزادکشمیر  میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔رہنما  پیپلز پارٹی آزادکشمیر  چوہدری یاسین کے مطابق  پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نےکی،  دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور   آزادکشمیر میں حکومت بنانےکی منظوری دے دی ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری یاسین کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرلیا گیا، آزاد کشمیر میں وزیراعظم کون بنےگا، فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

چوہدری یاسین کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کےنام کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین،لطیف اکبر اور سردار یعقوب امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button