اہم خبریںپاکستان

محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا

انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ

لاہور(ٹی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کی ستائش کی،محسن نقوی نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرنے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، کہا انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتا ہوں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یمامہ جہاز کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان نیوی نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے منشیات کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا۔

انسدادِ منشیات کا کامیاب آپریشن پاک بحریہ کے پروفیشنل ازم اور مستعدی کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن قابل تحسین کارنامہ ہے اور قوم کو بحریہ کے جانبازوں پر ناز ہے۔یہ آپریشن پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کا ثبوت ہے، پاک بحریہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button