پاکستان

قتل وغارت اور ابروریزی سمیت جرائم میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے ،خرم نواز گنڈا پور

سرگودھا(ٹی این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ قتل وغارت اور ابروریزی سمیت جرائم میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے جس کے لئے حکمرانوں کو بیدار کرنے کے لئے کسی جماعت یا چند افراد کو نہیں پاکستان کی 22کروڑ عوام کو اپنے حقوق کی خاطر سڑکوں پر نکلنا ہو گا سرگودھا میں تحریک مہناج القران کے لائف ممبر کو مضروب اور ان کے بھائی کے قتل پر سرگودھا کی عوام احتجاج کریں تو کوئی مشکل نہیں کے پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے پر مجبور ہوں گے۔
زرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے عوامی تحریک کے مقتول کارکن محمد طیب سندھو کے نمازجنازہ عیدگاہ میں شرکت اور مضروب لائف ممبر محمد جاوید سندھو کی ڈی ایچ کیو میں عیادت کرتے ہوئے ڈی پی او سے ملاقات میں زمہ دار ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا اور مقتول و مضروب کے بھائی مدعی مقدمہ محمد تنویر سندھو سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انصاف کی فراہمی اور ملزم کو قرار واقعی سزا کے لئے صوبائی اور مرکزی قیادت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر پلیٹ فارم پر ایسے واقعات کی مزمت کرتے ہوئے آواز بلند کرئے گی۔
انہوں نے اس موقع پر این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا سرگودھا میں معمولی بات پر ایک بھائی کا قتل دوسرے کو مضروب کرنے جیسے قتل وغارت و آبرو ریزی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں جس کی روک تھام۔انصاف کے حصول،اور اپنے حقوق کے لئے کسی جماعت یا چند افراد کو نہیں پاکستان کی 22 کروڑ عوام کو نکلنا ہو گا انہوں نے سرگودھا شہر میں دردناک واقعہ کی پرزور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پولیس ملازمین کا بھائی اور با اثر بدمعاش بتلایا جا رہا ہے جو فائرنگ کر کے قتل اور اقدام قتل کے بعد گواہان کو قتل کی دھمکیاں دے رہا جس کے خلاف سرگودھا کے عوام اگر سڑک پر نکل کر احتجاج کریں گے تو کوئی مشکل نہیں کہ پولیس ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائے.
انہوں نے واقعہ پر درج مقدمہ کے مدعی مقتول محمد طیب اور مصروف محمد جاوید کے بھائی محمد تنویر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مقتول کے لئے دعائے مغفرت،مضروب کے لئے دعائے صحت اور پسمندگان سے صبرو جمیل کی دعا کی اور کہا کہ مرکزی اور صوبائی قیادت سمیت پوری جماعت ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس میں ملزم کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے دیگر راہنماؤں کیہمراہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج واقعہ کے زخمی لائف ممبر محمد جاوید کی عیادت کی اور ڈی پی او آفس میں ان سے ملاقات میں ملزم کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا .
جن کا کہنا تھا کہ اگر فوری عمل درآمد نہ ہوا تو جماعت کسی راست اقدام سے گریز نہیں کرئے گی۔مقتول کی نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم رانا محمد ادریس نے پرھائی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے معیت پر مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے پارٹی پرچم دیا جس کے بعد مقتول کو قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button