
مریم نواز حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے ملاقات اور ان سے اظہار یکجہتی کریں گی، گورنر ہاؤس میں کابینہ اراکین کے ساتھ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی ہوگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود ہیں۔ یہ دورہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔
