پاکستان

حکومت نئے بل کے ذریعے سی پیک آٹھارٹی کے چئیرمین اور ممبران کو استثنی دینے جا رہی ہے۔سینیٹررضا ربانی

اسلام آباد (ٹی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی کا کہنا ہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) آرڈیننس متروک ہوچکا، کسی قانون کے بغیر سی پیک اتھارٹی کام کر رہی ہے۔
سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضاربانی کاکہنا تھاکہ سی پیک آرڈیننس جون میں متروک ہوچکا ہے، حکومت نے سی پیک آرڈینس کو جان بوجھ کر ختم ہونے دیا کیونکہ وہ اسے پسِ پشت ڈالنا چاہتی ہے
رضا ربانی کاکہنا تھاکہ اب حکومت ایک نیا بل لائی ہے جس کے تحت سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کو استثنٰی دینے جارہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ کس طرح ہوسکتا ہےکہ سب اداروں پر قومی احتساب بیورو (نیب) کا قانون لاگو ہو اور ایک ادارے کو استثنٰی ہو ، کیا یہ ایک شخص کو این آر او دینےکی کوشش ہے ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button