پاکستان

ہر معاملے پر سیاست کرنا عمران اور ان کے حواریوں کا پرانا وطیرہ ہے'عظمی بخاری

لاہور (ٹی این آئی ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ چوہان صاحب آپ کی زبان سے خواتین کی عزت و احترام کی باتیں بہت عجیب لگتی ہے،یقینا آپکی والدہ بیگم خاکسار آپکی سیاست اور زبان پر شرمندہ ہوتی ہوں گی ،آپ کی جماعت کے چیئر مین اپنے ٹرولز کو مریم نواز کی عزت اچھالنے کا ٹارگٹ دیتے ہیں۔ اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہاکہ جس جماعت کے سربراہ سے عورتوں کی عزت محفوظ نہیں ان کے کارندوں سے اچھے کی توقع کیسے رکھ سکتے ہیںہر معاملے پر سیاست کرنا عمران اور ان کے حواریوں کا پرانا وطیرہ ہے۔
چوہان صاحب ماں بہنوں کی عزت کرنے کا درس دینے والے ان کی عزتیں میڈیا پر نہیں اچھالتے،خواتین کی جس طرح عزت کی پامالی تحریک انصاف اور عمران خان نے اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔عمران نیازی اور پوری تحریک انصاف نے اس معاملے پہ بھی طلال چوہدری اور ایک باعزت خاتون کا تماشہ بنانے کی کوشش کی،آپکی گھٹیا سیاست کا جواب بہت بہتر دیا جا سکتا ہے،
لیکن اپنی روایات اور اخلاقیات کا جنازہ نہیں نکالا جا سکتا۔ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت اچھالنا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔پی ٹی آئی کے جلسوں میں جسطرح خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات پیش آئے وہ بھی پوری قوم جانتی ہے،بنی گالا اور اسکے مکینوں کی کہانیاں تو ناقابل بیان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button