اہم خبریںپاکستان

ایران امریکا جنگ کے اثرات سوئی ناردن پر بھی آگئے، پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ شروع

حکام سوئی نادرن نے بتایا کہ باقاعدہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول فی الحال جاری نہیں کیاگیا

 لاہور(ٹی این آئی) ایران امریکا جنگ کے اثرات سوئی ناردرن کے سسٹم پر بھی آنے لگےذرائع سوئی نادرن کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں گیس کی غیراعلانیہ لوڈ میجنمنٹ شروع کردی گئی ہے جس کے باعث صارفین کوگیس کی عدم دستیابی کا سامنا ہے اور گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں۔حکام سوئی نادرن نے بتایا کہ باقاعدہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول فی الحال جاری نہیں کیاگیا تاہم سحری اور افطاری کے اوقات اولین ترجیح ہے، باقی اوقات میں گیس کا پریشر کم کردیا ہے۔

حکام کے مطابق پریشرکم ہونے سےگنجان آبادی والےگھروں کو گیس فراہمی میں تعطل آسکتاہے۔حکام نے مزید بتایا کہ آر ایل این جی کی سپلائی800 ملین کیوبک فٹ سے 200 ملین کیوبک فٹ پر آگئی ہے، عید کے بعد حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button