انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اوررہے گا۔شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں اظہار خیال

ملاقات میں چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے

اسلام آباد(ٹی این آئی)وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد سے ملاقات ،وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔پاکستانی وزیراعظم نے ان آزمائشی حالات میں مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھا جائے گا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس کے مطابق شہباز شریف نے محمد بن سلمان کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ حصول کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button