اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا لاہور میں پاکستان ریلوے کی کیرج شاپ کا دورہ

وفاقی وزیر نے سکھر ایکسپریس کے نئے ریک کا بھی جائزہ لیا

لاہور(ٹی این آئی)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے لاہور میں پاکستان ریلوے کی کیرج شاپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ریکس اور کوچز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر نے سکھر ایکسپریس کے نئے ریک کا بھی جائزہ لیا اور کیرج شاپ میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں اور کوچز کی مجموعی حالت کے بارے میں بریفنگ لی۔

ریلوے حکام نے وزیر ریلوے کو کوچز کی مرمت، اپ گریڈیشن اور مینٹیننس کے جاری عمل سے آگاہ کیا۔ محمد حنیف عباسی نے سکھر ایکسپریس کے نئے ریک کی تیاری اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے ریکس کی بروقت مینٹیننس اور معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن اور بہتری کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ریلوے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button