اہم خبریں

ای سی ایل میں نام اور قید کے باوجود صدر زرداری اور فریال تالپور عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد (ٹی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام اور قید کے باوجود زرداری اور فریال تالپور عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کرونا کی عالمی وباء کے دوران بھی اپوزیشن رہنماؤں سے سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوںنے کہاکہ دوسالوں سے عدالتوں میں پیش ہونے، ای سی ایل میں نام اور قید کے باوجود صدر زرداری اور فریال تالپور عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مفرور غدار ڈکٹیٹر، تین معاون خصوصی، وزراء اور وزیراعظم کی ہمشیرہ کو عدالتوں میں طلب نہیں کیا جاتا کیونکہ ملک میں دہرے قوانین ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button