اہم خبریںجرم وسزا

آئی جی پنجاب کی قربان لائنز، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ آمد

انہوں نے کہاکہ شہدا پولیس نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ 

لاہور(ٹی این آئی) آئی جی پنجاب کی قربان لائنز، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید کی رہائش گاہ آمد، آئی جی پنجاب عبدالکریم کی شہید ڈی آئی جی سید احمد مبین کی والدہ اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات ہوئی ۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین بہترین انسان اور پروفیشنل افسر تھے، ملک و قوم اور پنجاب پولیس کے لئے سید احمد مبین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

علاوہ ازیں وہ سانحہ ارفع کریم ٹاور خودکش حملے کے دو سگے شہید کانسٹیبلز بھائیوں کی رہائش گاہ داروغہ والا پہنچے۔ آئی جی پنجاب کی شہید کانسٹیبل بھائیوں غلام مرتضی اور علی رضا کے والد و دیگر اہلخانہ سے ملاقات ہوئی ۔

آئی جی پنجاب نے شہید کانسٹیبل بھائیوں غلام مرتضی اور علی رضا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہدا پولیس نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button