
سمبڑیال(ٹی این آئی)چوہدری حناء ارشد وڑائچ (ایم پی اے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ایڈوائزر علی ڈار سے ملاقات، جس میں حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں جاری اورنئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سمبڑیال کے لئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر عوامی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔جبکہ سمبڑیال میں طلبا،طالبات کے لیے نئے ہائی اسکولز بہت جلد قائم کیے جائیں گے، تاکہ حلقہ کے مقامی لوگوں کو ان ہی کے علاقوں میں معیاری تعلیم کی سہولت میسر ہوسکے۔
حنا ارشد کا کہنا ہے کے وہ اپنے والدمحروم محمد ارشد وڑائچ کے مشن حلقہ کی عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے سےکبھی غافل نہیں ہونگی۔
