اہم خبریںشہر شہر سے

ایکسین نثار محکمہ آبپاشی سیالکوٹ کا مبینہ کروڑ وں روپے نالوں کی صفائی کی مد میں خورد برد کرنے کا انکشاف !

مذکورہ ایکسین نے مبینہ طورپر وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کو سبوتاژ کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ۔

سیالکوٹ (ٹی این آئی) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ آبپاشی سیالکوٹ کے ایکسین نثار گورائیہ نے مبینہ طورپر 6 ماہ قبل حکومت پنجاب کی طرف سے حلقہ پی پی 52 کے لئے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سمبڑیال کے علاقہ بیگووالہ  کے لئے 1 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے تاکہ نالے کی صفائی  اور ان کے کناروں کو مضبوط کیا جائے۔

 

مگر مذکورہ ایکسین نےطمع نفسانی کی خاطر اپنے من پسند کنٹریکٹر کے ذریعے اس نالہ کی صحیح معنوں میں صفائی اور تعمیر کروانے کی بجائے کوٹیشنز  کے ذریعے فنڈز کی دھجیاں بکھیرتے ہوے قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا اور مبینہ ملی بھگت کرکے خورد برد کر لئے۔اہل علاقہ کے لوگوں کے مطابق اس نالہ میں کام ہوا ہی نہیں ہے اسی طرح ہر سال محکمہ کے افسران مبینہ طور پر فرضی کارروائی کرکے کروڑ وں روپے خورد برد کرلیتے ہیں۔

 

جس کی وجہ سے آنے والے برساتی سیلاب کی وجہ سے اہل علاقہ کے لوگوں کی ہر سال کروڑ وں روپے کی فصل تباہ ہو جاتی ہے اور حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی سڑکیں بھی توڑ پھوڑ کا شکار ہو جاتی ہیں یاد رہے کے یہ فنڈز فکس ٹینڈر کے لئے جاری ہوے مگر مذکورہ ایکسین نے مبینہ طو پر 5لاکھ سے اوپر اور 6لاکھ سے کم کوٹیشنز میں طمع نفسانی کی خاطر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوے مبینہ خورد برد کر لئے۔

 

محکمہ کے ذرائع کے مطابق  آگر یہ فنڈز فکس ٹینڈر کی مد میں یا پھر 6لاکھ سےاوپر کی رقم میں کوٹیشنز کی جاتی تو ادارہ نیسپاک اسے چیک کرنے کا مجاز ہوتا تھا جس کی وجہ سے یہ کوٹیشنز 6لاکھ سے کم کرکے کاغذی کارروائی مکمل کی گئی ہے تاکہ ان کی کرپشن کا پردہ چاک نہ ہوسکے ۔

 

اہل علاقہ کے لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے فوری طور مذکورہ آفیسر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم مذکورہ آفیسر سے موقف دریافت کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دینے سے انکار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button