
عالمی شہرت یافتہ ادارہ اپسوس نے بھی وزیراعلی مریم نوازشریف کے گڈ گورننس ماڈل اور پنجاب میں عوامی ریلیف کے اقدامات کی تعریف کی۔حنا ارشد وڑاٸچ کی گفتگو
مریم نواز کے ویژن پر کام کرنے کے لئے عمل پیرا ہوں۔ایم پی اے پی پی 52 سمبڑیال
سمبڑیال (ٹی این آئی)
پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 52سمبڑیال نے بین الاقوامی خبررساں ادارہ دی نیوز انٹر نیشنل سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ میرے لئے میرے حلقہ کی عوام اور لیگی کارکن قیمتی اثاثہ ہیں ان کی محبت اور شفقت سے پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن جیت کر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس وقت پنجاب کی عوام کے لئے جس طرح کام کررہی ہیں وہ ان کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے جیت کر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کے ٹیم کے ساتھ ان کے ویژن کے مطابق کام کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج عالمی شہرت یافتہ ادارہ اپسوس نے بھی وزیراعلی مریم نوازشریف کے گڈ گورننس ماڈل اور پنجاب میں عوامی ریلیف کے اقدامات کی تعریف کی ہے
انہوں نے کہا کہ حلقہ کی غیور عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گی بلکہ ان کے مسائل کے حل کے لئے رات دن ایک کردوں گی۔حنا ارشد نے مزید کہا کہ سمبڑیال اور دیہاتی علاقوں میں ایجوکیشن کے فروغ اور بہترین ہیلتھ سروسز کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
