
اسلام آباد(ٹی این آئی)صدر آصف علی زرداری کا امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم۔
جنگ بندی ایک بروقت قدم ہے، اس سے مذاکرات اور استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔صدرِ مملکت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں کی تعریف کی انہوں نے کہاکہ دنیا سنگین تباہی کے دہانے پر تھی، پاکستان نے انسانیت کی خاطر خلوصِ نیت سے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سفارتی بصیرت اور قیادت نے امن کی راہ ہموار کی۔
واشنگٹن، تہران اور اسلام آباد کی قیادت نے تباہی کے بجائے مذاکرات کا انتخاب کیا۔
سعودی عرب، چین، ترکیہ، روس اور مصر کا امن کوششوں میں تعاون پر صدرِ مملکت کی جانب سے شکریہ ادا کیا امن معاشی استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ناگزیر ہے۔
پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے دانش مندی اور امن کے عزم کے ساتھ قیادت کی۔
جنگ بندی کو پائیدار بنانے کے لیے مسلسل مذاکرات اور اعتماد سازی ضروری ہے۔
