
ہنگو(ٹی این آئی)ہنگو میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ایس ڈی پی او مجاہد حسین کے مطابق ہنگو کےعلاقے چھپری وزیران میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات پولیس وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
مجاہد حسین نے بتایا کہ زخمی اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
