لاہور چیمبرز الیکشن میں پیاف فاؤنڈرالائنس کے امیدواروں کی کامیابی خدمت کی فتح ہے‘راجہ عدیل
لاہور(ٹی این آئی)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے لاہور چیمبرز کے سالانہ انتخابات میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے تمام امیدواروں کی ریکارڈ ووٹ سے کامیابی اور ایسوسی ایٹ کلاس میں کلین سویپ کامیابی پر پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر ،سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیق اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور چیمبرز الیکشن میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں کی کامیابی تاجر برادری کی خدمت اور حق، سچ کی فتح ہے.
پیاف فاؤنڈرز الائنس ہمیشہ صنعتکاروں اور تاجروں کے اعتماد پر پورا اترا اور تاجر برادری، صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت اور تاجروں کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔ یہی وجہ ہے کہ تاجروں نے ان پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کلین سویپ کامیابی سے ہمکنار کروایا۔راجہ عدیل اشفاق نے امید ظاہر کی کہ نئے کامیاب ممبران اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل بہتر طور پر حل کرینگے۔اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔