اہم خبریںشہر شہر سے

مثالی گاؤں’ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ایک انقلابی منصوبہ ہے اور اس کیلئے سیالکوٹ ضلع سے 28 دیہاتوں کا انتخاب کیا گیا۔ارمغان سبحانی

64 کروڑ روپے مالیت کی بھاری مشنری ایک سے دو ہفتوں تک واسا سیالکوٹ کو فراہم کی جا رہی ہے۔فیصل شہزاد

سیالکوٹ (ٹی این آئی): وزیر مملکت برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا ہے کہ ‘مثالی گاؤں’ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ایک انقلابی منصوبہ ہے اور اس کیلئے سیالکوٹ ضلع سے 28 دیہاتوں کا انتخاب کیا گیا ہے، ہر گاؤں کیلئے 15 کروڑ روپے مختص کئے گے ہیں جس سے اسکے انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری لا کر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

یہ بات انہوں ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کے ہمراہ صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں
اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام
چوہدری طارق سبحانی رانا شمیم احمد خاں صاحب
اور رانا عارف اقبال ہرناہ کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلعی افسران شریک ہوئے۔

چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ اس اہم منصوبہ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور کام کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ انہوں نے مثالی گاؤں پروگرام میں سیالکوٹ کے مزید دو دیہات شامل کرنے کی ہدایت کی۔ ارمغان سبحانی نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت ان دیہات میں پختہ گلیوں، چھپڑوں کی صفائی، سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی سسٹم اور پارکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور جس سے دیہات میں صحت عامہ کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت چھپڑوں کی صفائی کا عمل دو ماہ کے اندر مون سون سیزن سے پہلے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہر گاؤں میں کام آغاز کیلئے متعلقہ منتخب نمائندوں سے رابطہ کیا جائے اور انکی مشاورت سے ہی تمام ضروری کام کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں میں بڑی گلیوں کو پختہ کرنے کیلئے ٹف ٹائلز کا استعمال کیا جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے کوئے، ایم ڈی واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ 64 کروڑ روپے مالیت کی بھاری مشنری ایک سے دو ہفتوں تک واسا سیالکوٹ کو فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں واسا کا قیام 17 جولائی کو عمل میں آیا ہے اور اس وقت نئے قائم ہونیوالے واسا میں سیالکوٹ پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا نے شہر کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے اور یہ 80 کلومیٹر سیوریج اور 210 کلومیٹر واٹر سپلائی نیٹ ورک پر مشتمل ہے جبکہ 900 سٹاف اور ورکرز ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واسا ہیلپ لائن پر 1850 شکایات وصول ہو چکی ہیں اور تین سے چار گھنٹے میں ان کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button