
ایران نے امریکاکو پاکستان کے ذریعے نئی تجاویز پیش کردیامریکی میڈیا ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکاکو نئی تجاویز پیش کردی۔
امریکی میڈیا نے امریکی حکام اور معاملے سے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ معاہدے کیلئے ایران کی جانب سے امریکا کو ہرمز کھولنے، ناکہ بندی ختم کرنے اور جوہری معاملےکو بعد کے مرحلے تک ملتوی کرنےکی تجاویز پیش کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ آج نئی ایرانی تجاویز سے متعلق اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا
